Sher Darya: Darya e Sindh Ki Tareekh

Sher Darya: Darya e Sindh Ki Tareekh

    500

    ”شیر دریا“ جین فیرلی کی تصنیف The Lion River – The Indus کا اردو ترجمہ ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب ،دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ہے۔ یہ تہذیب دریائے سندھ کے بہائو کے ساتھ اس کی روانی کے مطابق اپنا مزاج بدلتے ہوئی چلی جاتی ہے۔ چنانچہ جس قدر وسیع دریائے سندھ ہے ، اُسی قدر اس کی تاریخ اور جغرافیہ بھی وسیع ہے۔ اس دریا کو مصنف نے بجا طور پر ”شیر دریا“ کہا ہے ۔ یہ منفرد اور بے مثال کتاب دریا کے ساتھ ساتھ بسنے والی تہذیبوں، تاریخ، اور جغرافیے کو احاطہ تحریر میں لاتی ہے۔
    اس دریانے خطے میں جنم لینے والی تہذیبوں کو اپنا نام بھی دیا ۔ عرب آج بھی علمی حوالے سے الہند اور السندھ کو دو مختلف ثقافتیں مانتے ہیں۔ دریائے سندھ دنیا کی دیگر تہذیبوں سمیریوں، حتیوں، ایرانیوں، مصریوں اور یونانیوں کے لیے ایک طلسماتی داستان رہا ہے۔ آبپاشی کے فن کا آغاز اسی دریا کے کناروں پر ہوا۔ دنیا کی چند اہم ترین فصلوں جیسا کہ کپاس کی کاشت کا آغاز بھی یہیں سے ہوا۔ یہ کتاب ایسے کئی حقائق سے پردہ اٹھاتی ہے۔

    Description

    • Print Length280 pages
    • PublisherJumhoori Publictions
    • Publication Date2016
    • Sold ByOnline book
    • LanguageUrdu
    • ISBN978-969-8455-23-1

    Reviews

    Comments are closed.